جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں طوفانی بارش ، لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

لاہور: موسلادھار بارش سے لاہور میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں طوفانی بارش ، لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
لاہور میں طوفانی بارش ، لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں طوفانی بارش سے   مال روڈ  اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، موسلادھار بارش سے لاہور میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا،لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں ۔درجنوں مقامات پر ٹرانسفارمر جلنے اور فیڈر ڈیڈشارٹ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

مزنگ، اچھرہ، گوالمنڈی، وحدت کالونی کے علاقوں میں بجلی بند ہے، لارنس روڈ، جی او آر، شادمان کے علاقے بھی بجلی فراہمی سے محروم ہیں  جبکہ  مغلپورہ، گڑھی شاہو، قلعہ گوجر سنگھ، محمد نگر کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ  شہری بجلی بندش کی اطلاع لیسکو کمپلینٹ سیل کو کریں، بارش رکتے ہی بجلی بحالی کے کام شروع کردئیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے فیلڈسٹاف کو حفاظتی کٹ کے بغیر کام نہ کرنے کے احکامات  جاری کردیے۔

پاکستان

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی  قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ 

وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسر ا ون ڈے: پاکستان  نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے کامران غلام  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسر ا ون ڈے: پاکستان  نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے  جبکہ برائن بینیٹ  37 ، شان ولیمز  24، تادیوانشے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کےتیسرے اور آخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے  99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب  31، عبداللہ شفیق  50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll