جی این این سوشل

پاکستان

سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا: عثمان بزدار

لاہور : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا: عثمان بزدار
سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا: عثمان بزدار

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فضیل آصف کی سربراہی میں ان کی ٹیم کی ملاقات کی ہے، ملاقات میں فضیل آصف نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو پنجاب حکومت کی تیسرے برس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تھی، رپورٹ میں صوبائی محکموں او راداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مستند اعداد و شمار ضروری ہیں۔

وزیراعلی ٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے فول پروف میکنزم وضع کیا جائے گا، حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ پر فوکس کرنا ہوگا، سرکاری اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم کو مستقبل کے اہداف کے حصول اوراصلاحات کے بارے میں ہدایات دیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے رپورٹ مرتب کرنے پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

 

تفریح

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے  شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال  80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ 

جبکہ  اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے  75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد  امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔

اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپورخان  ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبر پختونخوا سے آئے جتھوں نے وہ تماشا لگایا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

احتجاج کے دوران جتھے نے ہر طرح سے توڑ پھوڑ کی جس سے معیشت کو نقصان پہنچا، شہباز شریف اعلیٰ سطح اجلاس سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا سے آئے جتھوں نے وہ تماشا لگایا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آنے والوں جتھوں نے اسلام آباد میں وہ تماشا لگایا جسے میں بیان نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی  زیرصدارت امن عامہ کے حوالے سے  اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سید عاصم منیر پاک فوج کے افسران اور وفاقی وزرا ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس  سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے جو جتھہ اسلام آباد آیا انہوں نے تباہی مچائی اور توڑ پھوڑ کی،جتھوں کے  حملوں میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے، شرپسندوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی، احتجاج سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، احتجاج سے پاکستان کو یومیہ  190 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔

شہباز شریف نے  کہا کہ کے پی سے آنے والے  مظاہرین نے گولیاں چلائیںِ جس سے  تین رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، انہوں نے مزید کہا جتھے نے ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی چڑھائی کی اور بیلا روس کے صدر کی آمد پر بھی چڑھائی کی اور اسے قبل بھی کی، یہ تیسری بار اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس سے قبل ایسے ناپاک عزائم کا 2014 سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ڈی چوک پر 126 دن پاکستان کی رسوائی اورمعیشت کی تباہی کی گئی اور دھرنےکے باعث چینی صدر کا دورہ بھی منسوخ ہوا تھا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ تحریک انصاف یعنی تخریب انصاف کی کے پی میں حکومت ہے مگر اس جماعت نے عوامی منصوبوں پر کتنی توجہ دی ہے؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارا چنار میں کوئی توجہ نہیں ہے جہاں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وہاں خونریزی بند کرانے کے بجائے ان کی توجہ اسلام پر چڑھائی کرنے اور وہاں خون بہانے پر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف  مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں  اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

اس  کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی  الزام عائد  ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں  کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll