پاکستان
گوادر خود کش حملہ: چینی سفارتخانے کی مذمت ،جامع تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد : گوادر میں کیے گئے خود کش حملے سے متعلق پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے جاری بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کی گاڑیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔چینی سفارت خانے کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔ چینی سفارتخانے کی پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چوکنا رہنےاور احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت کردی ۔اعلامیے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔چینی سفارت خانے نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا تھا۔
پاکستان
اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ
اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔
پاکستان
خیبر پختونخوا سے آئے جتھوں نے وہ تماشا لگایا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا، وزیر اعظم
احتجاج کے دوران جتھے نے ہر طرح سے توڑ پھوڑ کی جس سے معیشت کو نقصان پہنچا، شہباز شریف اعلیٰ سطح اجلاس سے گفتگو
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آنے والوں جتھوں نے اسلام آباد میں وہ تماشا لگایا جسے میں بیان نہیں کر سکتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت امن عامہ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سید عاصم منیر پاک فوج کے افسران اور وفاقی وزرا ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے جو جتھہ اسلام آباد آیا انہوں نے تباہی مچائی اور توڑ پھوڑ کی،جتھوں کے حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے، شرپسندوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی، احتجاج سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، احتجاج سے پاکستان کو یومیہ 190 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کے پی سے آنے والے مظاہرین نے گولیاں چلائیںِ جس سے تین رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، انہوں نے مزید کہا جتھے نے ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی چڑھائی کی اور بیلا روس کے صدر کی آمد پر بھی چڑھائی کی اور اسے قبل بھی کی، یہ تیسری بار اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسے ناپاک عزائم کا 2014 سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ڈی چوک پر 126 دن پاکستان کی رسوائی اورمعیشت کی تباہی کی گئی اور دھرنےکے باعث چینی صدر کا دورہ بھی منسوخ ہوا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف یعنی تخریب انصاف کی کے پی میں حکومت ہے مگر اس جماعت نے عوامی منصوبوں پر کتنی توجہ دی ہے؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارا چنار میں کوئی توجہ نہیں ہے جہاں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وہاں خونریزی بند کرانے کے بجائے ان کی توجہ اسلام پر چڑھائی کرنے اور وہاں خون بہانے پر ہے۔
تجارت
پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے، سی ای او ریلوے
پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے۔
سی ای او ریلوے نے بتایاکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پرگراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟