وزیراعظم ترقیاتی فنڈز کیس ، سپریم کورٹ کسی جج کو کوئی مقدمہ سننے سے نہیں روک سکتی، جسٹس قاضی فائز عیسی کا اختلافی نوٹ
اسلام آباد: وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے اختلافی نوٹ تحریر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ چیف جسٹس نے ٹھوس وجوہات کے بغیر جج پر جانبداری کا الزام لگایا، وزیراعظم کا بیان آئین کیخلاف، مقدمہ کا اختتام حیران کن تھا،سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعظم نے اراکین کو ترقیاتی فنڈز دینے کا کہا،حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ووٹوں کی خریدوفروخت کا کہہ رہی ہیں،اٹارنی جنرل نے تحقیقات کے بجائے جج کو شکایت کنندہ بنانے کی کوشش کی۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ججز کے دستخط ہونے تک حکمنامہ قانونی نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نہیں صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست دائر کی تھی،دیگر 13 افراد کیساتھ وزیراعظم کو بھی فریق بنایا گیا تھا،اگر وزیراعظم کو فریق بنانا وجہ تھی تو فریق بنچ کے تین ججز بھی تھے،سپریم جوٖیشل کونسل کا حصہ تین ججز بھی بنچ میں شامل تھے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ تحقیقات کے بجائے سپریم کورٹ جج کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے روکا گیا،پانچ رکنی بنچ کی تشکیل اور جسٹس مقبول باقر کو شامل نہ کرنے پر اعتراض کیا تھا،چیف جسٹس نے بنچ کی تشکیل پر اعتراض کا تحریری یا زبانی جواب نہیں دیا،ریکارڈ کے مطابق چیف جسٹس کے زبانی حکم پر 5 رکنی لارجر بنچ بنایا گیا۔
اختلافی نوٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ 10 فروری کے حکمنامہ میں کسی جج کو سماعت نہ کرنے کی کوئی ہدایت نہیں تھی،اٹارنی جنرل نے بھی بنچ میں شامل کسی جج پر اعتراض نہیں کیا تھا،وٹس ایپ پر ملنے والی دستاویزات کھلی عدالت میں ججز اور حکومتی وکلا کو دیں،دستاویزات کی تصدیق نہ ہوتی تو بات وہیں ختم ہوسکتی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کیخلاف مقدمہ نہ سننے کا مطلب ہے جج صرف پرائیویٹ کیسز سن سکتا، عمران خان کو ذاتی طور نہیں جاتنا تو جانبدار کیسے ہوسکتا ہوں، جانبداری کا الزام عمران خان خود لگا سکتے تھے، اٹارنی جنرل انکے ذاتی وکیل نہیں ہیں،آئین کسی جج کو دوسرے جج کے دل میں جھانک کر جانبداری کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، مقدمہ کے فیصلے سے چیف جسٹس کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، سپریم کورٹ کسی جج کو کوئی مقدمہ سننے سے نہیں روک سکتی،دعا ہے عدلیہ آئین کی ہر خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کیخلاف کھڑی ہو۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 34 منٹ قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل






