ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پر چوری اور ڈکیتی کے مجموعی طور پر 32 مقدمات درج تھے


جھنگ: صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے کوٹ خیرا کے قریب پولیس پر فائرنگ کی ، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان کماد کی فصل میں چھپ گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، زخمی ڈاکو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں الطاف حسین ،غلام محی الدین اور سلیم عرف چھوٹو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل،ایک رائفل،پانچ موبائل فون اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ جھنگ پولیس کے مطابق تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پر چوری اور ڈکیتی کے مجموعی طور پر 32 مقدمات درج تھے۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل





