اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہواہے جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے کامیاب پاکستان پروگرام کے 5 نمایاں پہلو ہیں،کامیاب کاروبار، کامیاب کسان، کامیاب ہنرمند، صحتمند پاکستان اور نیا پاکستان کم لاگت گھر شامل ہیں۔
کاروبار، کسان اور کم لاگت گھروں کیلئے احساس ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ افراد اہل ہوں گے، ہند مند اور صحت مند پروگرام موجودہ پروگرامز کے تحت شروع ہوں گے، حکومت ان پروگرامز کیلئے دو گارنٹیز فراہم کرے گی۔
کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائیگا جبکہ سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں شروع کیا جائے گا۔
ای سی سی میں سٹیٹ بنک کے حصص پر 10 فیصد شرح سے ڈیوڈنڈ دینے کی بھی منظوری گئی ہے،جبکہ پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز فراہمی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
ای سی سی نے ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کیلئے کم از کم بولی کی منظوری دیدی ہے جبکہ پاسکو سے 40 ہزار میٹرک ٹن کی خریداری کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
ای سی سی میں جنکوز کو 50 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی منظوری، جبکہ ای سی سی نے بند ہونے والے جنکوز کے پنشنرز کی ایڈجسٹمنٹ بارے سمری بھی منظور کرلی ہے۔

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 5 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 4 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 4 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 35 منٹ قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 5 گھنٹے قبل