پاکستان اور چینی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں شروع: آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چینی افواج مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق میں شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقیں 2021 نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں شروع ہوگئی ہیں ،مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم ریجنل اینٹی ٹیررزم سٹرکچر کے تحت ہورہی ہیں، افتتاحی تقریب میں میجرجنرل جاویددوست چانڈیومہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شترکہ مشقوں میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے حصہ لےرہے ہیں، مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سےمختلف ڈرلز اور آپریشنز کئے جائیں گے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشقوں میں علاقے کا محاصرہ، سرچ، کلیئرنس آپریشنزاور کلوز کوارٹر بیٹل کے پہلو بھی شامل ہیں۔ مشقوں سے انسداد دہشت گردی کے آپریشنزمیں سپیشل سروسز گروپ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں ربط مضبوط ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا پہلا مرحلہ 26 سے31 جولائی تک منعقد کیا گیا تھا ۔ اگلے مرحلے میں یہ مشقیں دو ہفتے تک پاکستان میں جاری رہیں گی۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 42 منٹ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل


