Advertisement
علاقائی

کلرکہار: موٹروے پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق

لاہور: کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر کار کوخوفناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر ستمبر 25 2021، 3:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کلرکہار: موٹروے پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق

جی این این کے مطابق کلر کہار موٹروے پر کار اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ بدقسمت کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے ۔ متاثرہ خاندان کا تعلق  بھمبر آزاد کشمیر سے بتایا جارہا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کیا جہاں  ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ۔ 

ریسکیو کے مطابق  حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ  سے پیش آیا ۔ 

Advertisement