افغانستان میں قیام امن پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے: وزیرخارجہ
نیویارک :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سوفی ولیمز کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور بیلجئیم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سوفی ولیمز کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گذشتہ ماہ ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بیلجیئم کو یورپی یونین میں پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار سمجھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوذ کیے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ، اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان میں انسانی و اقتصادی بحران کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے، عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان عوام کی معاؤنت کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے، اس مشکل وقت میں افغان عوام کی انسانی و معاشی معاؤنت، عالمی برادری کی طرف سے مثبت پیغام رسانی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔
بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محترمہ سوفی ولیمز نے کابل سے بیلجیئم کے سفارتی عملے کے محفوظ انخلا میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی تعاون پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 7 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 7 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago





