راولپنڈی :روس میں جاری امن مشن مشقیں 2021 اختتام پذیر ہو گئیں،امن مشن مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے دستوں نے حصہ لیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے تحت روس میں امن مشن کے نام سے تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ۔ کثیرالملکی فوجی مشقوں امن مشن 2021ء کی اختتامی تقریب روس میں منعقد ہوئی ۔ روسی سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر لاتن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی امن مشقوں میں شریک ہوئے، جنرل ندیم رضا نے ایس سی او ممالک کے چیفس آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں شرکت کی ،فورم نے علاقائی و بین الاقوامی جیو سیاسی صورتحال پر غور کیا، فورم نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں جیو سیاسی ماحول کو جانچا،دنیا کے مختلف خطوں میں دہشتگردوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے فورم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ،جنرل ندیم رضا نے عالمی امن کے لیے پاکستانی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کلیدی قربانیاں دیں، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام مشترکہ ذمہ داری ہے، پرامن افغانستان پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 6 hours ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 7 hours ago

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 2 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 7 hours ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 7 hours ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 6 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 2 hours ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 5 hours ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 7 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 7 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 8 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)



