وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات
نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات، شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے متعلق آگاہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارت نے وہاں پر غیر قانونی طریقہ سے بیالیس لاکھ جعلی ڈومیسائل غیر ریاستی باشندوں کو دیئے ہیں تاکہ آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا سکے۔
اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم سے بھی آگاہ کیا اوراس موقع پر وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس کو کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ڈوزیئر پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب جبکہ افغانستان میں ایک نئی صورت حال ہے تو اس تناظر میں خطہ میں امن قائم رکھنے کے لیے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے افغان انخلا کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، مستحکم افغانستان کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، افغانستان میں مخلوط حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے، اگر بہتر حکمت عملی نہ اپنائی تو افغانستان کے حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 6 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل



