لاہور: علی بن ہجویری حضرت داتا گنج بخش ر کا 978واں عرس مبارک آج سے شروع ہو رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق تین روزہ عرس کی تقریبا وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے رسم چادر پوشی کے بعد شروع ہو گی۔حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ 26، 27، 28 ستمبر تک عرس تقریبات جاری رہیں گیں، ایس پی ٹریفک آصف صدیق کی نگرانی میں 03 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز، 654 وارڈنز تعینات ہیں۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 10 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔
منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ زائرین کی آمد ورفت کےلئے 04 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کیے ہیں، زائرین اپنی گاڑی/موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ، موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں، عرس مبارک کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائیگا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے اسٹیشن بجھوایا جائیگا، اسی طرح شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بجھوائی جائیگی، چوبرجی چوک سے لوئر مال/داتا صاحب آنیوالی ٹریفک کوMAOکالج سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائیگا، انرسرکلر روڈ سے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردو بازار کچہری روڈ اپنی منزل کیطرف جاسکے گی،بوقت ضرورت ٹرن لاء کالج سے ٹریفک کواردو بازار نہیں جانے دیاجائیگا،انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی،چوک ضلع کچہری،کارنرDIGآپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،R/Oموری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک داتا حضورکی طرف نہیں جاسکے گی،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک لوئرمال روڈ پر داخل نہیں ہوگی،شاہدرہ سے اپر مال آنے والے شہری براستہ ریلوے اسٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جا سکتے ہیں، چوبرجی اور پی ایم جو چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکتے ہیں، تمام سست رفتار ٹریفک کو چوک ٹیکسالی براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردو بازار چلایا جائیگا۔

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 6 گھنٹے قبل

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 6 گھنٹے قبل
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟
- 10 گھنٹے قبل
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی
- ایک دن قبل

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی
- ایک دن قبل
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 8 گھنٹے قبل

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 8 گھنٹے قبل
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز
- ایک دن قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں
- ایک دن قبل

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 8 گھنٹے قبل

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

.jpeg&w=3840&q=75)
