راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، وزیراعظم نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے۔


مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ڈالر کو آج پر لگ چکے ہیں، بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کررہے ہیں،آج آٹا، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں، آج غریب آدمی کودوائی نہیں مل رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا، انہوں نے قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کردیا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھوں سوا 3 سال میں ملک تباہ ہونے پر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2023 میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے،3سال بعدلوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے عوامی خوشحالی کے منصوبے عوام کے سامنےہیں، نواز شریف نے ملک میں 20گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کوختم کیا،نواز شریف ملک میں سی پیک لیکر آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئندہ بھی شفاف الیکشن کرانا ہوں گے 2023میں قوم کو شفاف انتخابات کرانے ہونگے،کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات پرمسلم لیگ ن کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن نے لاہور میں بھی شاندار فتح حاصل کی، راولپنڈ ی نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- ایک دن قبل
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل
ایک اور اداکارہ کا بھی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، سکرین شاٹ دکھا دیا
- ایک دن قبل

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 2 دن قبل
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- ایک دن قبل

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- ایک دن قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- ایک دن قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- ایک دن قبل

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- ایک گھنٹہ قبل

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 2 دن قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 2 گھنٹے قبل



