Advertisement

روزانہ نہاتی نہیں، شوہرنے بیوی کو طلاق دےدی

اہلیہ روزانہ نہاتی نہیں ہیں اور جب بھی ان سے نہانے کا کہا جائے تو وہ لڑنا شروع کردیتی ہے : شوہر کی دہائی 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 27th 2021, 5:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روزانہ نہاتی نہیں، شوہرنے بیوی کو طلاق دےدی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ  میں طلاق کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شوہر اپنی بیوی سے صرف اس وجہ سے ناراض ہو گیا کہ وہ روزانہ غسل نہیں کرتی۔  حال ہی میں خاتون کی جانب سے  علی گڑھ کے ویمن پروٹیکشن سیل میں تحریری شکایت درج کروائی گئی،  پروٹیکشن سیل  ازدواجی جوڑوں کو تعلقات بچانے  کے لیے کاؤنسلنگ سیشن فراہم کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروٹیکشن  سیل کےعہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں حال ہی میں خاتون کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں لکھا تھا کہ انھیں شوہر نے  روزانہ نہ نہانے کے باعث ایک ساتھ تین طلاقیں دے دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امان نامی شخص نے دو سال قبل خاتون سے شادی کی تھی جب کہ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔ پروٹیکشن سیل خاتون کے رشتے کو بچانے کے لیے فریقین سمیت ان کے والدین سے مشاورت کررہا ہے تاہم خاتون  شوہر کی جانب سے طلاق کے باوجود اپنے رشتے کو خوشی سے نبھانے  کی خواہشمند ہے۔ خاتون کی درخواست پر جب ان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو شوہرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ نہیں نہاتی ہیں اور جب بھی ان سے نہانے کا کہا جائے تو وہ ان سے لڑنا شروع کردیتی ہے۔

پروٹیکشن سیل کے مطابق ،عہدیداوں کی جانب سے شوہر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا مسئلہ ہے جو کہ بغیر طلاق دیے بھی حل کیاجاسکتا ہے تاہم اس کے باوجود اگر ان کی علیحدگی ہو گئی تو یہ عمل  بچے کی پرورش کو متاثر کرسکتا ہے۔ 

Advertisement
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 10 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 11 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement