Advertisement
پاکستان

پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 27th 2021, 11:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں:وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ درست اقدام یہ ہےکہ افغانستان میں امن کیلئے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے، طالبان حکومت اوربین الاقوامی برادری کے درمیان روابط ہر ایک کیلئے مثبت مفادات لائے گی، اگرہم نے ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو بڑے پیمانے پر مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل بڑھیں گے۔

ان کا کہنا ہےکہ میں 2001 سے کہتا آرہا ہوں کہ افغانستان کو فتح کرنا ممکن نہیں ، ماضی میں حکومتوں نے افغان معاملے پر امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ، نائن الیون کے بعد مجاہدین راتوں رات دہشتگرد بن گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد یکے بعد دیگرے آنے والی افغان حکومتیں افغانوں کی نظروں میں مقام پیدا نہ کرسکیں۔ یہی وجہ تھی کہ افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے افغان اور مغربی حکومتیں پاکستان پر الزام لگانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر جعلی خبریں چلاتی رہیں،بے بنیاد الزامات کے باوجود پاکستان نے سرحد کے بائیو میٹرک کنٹرول اور سرحد کی مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجودافغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگائی،ہمیں اب الزام تراشی کا رویہ ترک کردینا چاہیے اور افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ درست اقدام یہ ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے،طالبان کی حکومت اور بین الاقوامی برادری کی شمولیت ہر ایک کے لئے مثبت مفادات لائے گی، اگر ہم نے درست اقدام کیا تو ہم دہشتگردی سے پاک اور معاشی طور پر خوشحال افغانستان کے مقاصد حاصل کر لیں گے۔

ان کا مزید کہا تھا کہ اگر ہم نے ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو بڑے پیمانے پر مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل بڑھیں گے اور تمام فریق متاثر ہوں گے۔

Advertisement
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 15 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 20 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 15 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement