اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، وزیراعظم نےای وی ایم کامعاملہ اپوزیشن کیساتھ مل کرحل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا بہت اہم حصہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا سرمایہ ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوانتخابی عمل سے نکالنازیادتی ہوگی،ملک میں انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیناانتخابی اصلاحات کالازمی جزوہوگا، ای وی ایم کے معاملے پراپوزیشن کیساتھ بات کرنے کیلئے تیارہیں،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ گفتگو کو آگےبڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نےاپوزیشن سے رابطوں کیلئےعلی محمد خان اوربابراعوان کو ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کروانے جارہی ہے،ماضی میں انتخابی اصلاحات پر کسی جماعت نے بات نہیں کی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 2013 میں سڑکوں کی تعمیر کے گئی گنا مہنگے ٹھیکے دیے گئے،مہنگے ٹھیکوں میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ 191ملکوں کے باشندے سیاحت کیلئے پاکستان کاای ویزاحاصل کرسکتے ہیں جبکہ بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےانڈونیشیاٹیم بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ کابینہ نے کاروبارانسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی منظوری بھی دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بریت سے متعلق غلط خبر چلائی گئی،روزانہ کیس چلا تو شہباز شریف 6ماہ تک جیل میں ہوں گے،شہباز شریف کو25 سال کیلئےجیل ہوسکتی ہے،پاکستان کے لوگ شریف خاندان سے اپنے پیسوں کی ریکوری چاہتے ہیں۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 21 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 21 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

