Advertisement
علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس جس میں  وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ،سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور دیگر کی شرکت اجلاس میں محکمہ ہا ئرایجوکیشن سے متعلق امور کاجائزہ لیاگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 3rd 2021, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےصوبے میں 15نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لیا اور کہا کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے طلبہ بالخصوص طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر اورسیکرٹریز کامیرٹ پر تقرر یقینی بنایا جائے،راجن پورمیں انڈس یونیورسٹی بننے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،حافظ آباداوربہاولنگرکا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا، شیخوپورہ، قصور،اٹک، گوجرانوالہ اوردیگر اضلاع میں بھی یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی آف تونسہ اورویمن یونیورسٹی بننے سے محرومیوں کاازالہ ہوگا۔

اجلاس میں پنجاب میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور جوائنٹ ونچر موڑ پر غور کیا گیا جبکہ صوبے میں سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعار ف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں کالج ٹیچر انٹرن(CTI) کی مزید بھرتیوں کی اصولی منظوری دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نےکالج پرنسپل کی خالی آسامیاں جلد  پرکرنے کے لئے کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کے197ترقیاتی منصوبے 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے،88نئے کالجز کے قیام کے لئے21کالجز کی اراضی کے انتقال کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

Advertisement
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 8 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 12 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 13 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
Advertisement