جی این این سوشل

تفریح

کنگ خان کے صاحبزادے منشیات کے استعمال کےالزام میں گرفتار

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کر لیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

in photo: Shahrukh khan and aryan khan
in photo: Shahrukh khan and aryan khan

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے کہا کہ آریان خان پر کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں ابھی تک گرفتار کیا گیا ہے۔آریان خان کے علاوہ ان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ ، منمون دھمیچا ، نوپور سریکا ، اسمیت سنگھ ، موہک جسوال ، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

این سی بی نے ان چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے جنہوں نے کروز پارٹی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایف ٹی وی انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان بھی زیر تفتیش ہیں اور این سی بی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تقریب کا اہتمام کاشف خان نے کیا تھا۔

این سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے اس کی سکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ وہ منشیات کے قبضے یا کھپت میں اس کے ملوث ہونے کے کسی اشارے کی جانچ کر سکے۔ نارکوٹکس بیورو ان فونز پر موصول ہونے والی چیٹس کی تفتیش کر رہا ہے ۔

 آریان خان شاہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ان  کی ایک بیٹی سوہانہ خان اور دوسرا بیٹا ابرام ہے۔
 

پاکستان

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ایوان صدر میں ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، ملک میں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔ وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی محترمہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت بے حد تشویشناک اور نہایت سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا کہ بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، ہمیں اس حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود معلومات کی فراہمی سےگریز کرکے بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے حکامِ بالا کو متنبّہ کرتے ہوئے کہا کہ  بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ آپ پر عائد ہوتی ہے جسےسرانجام دینےمیں آپ اب تک مکمل طور پر ناکام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی،خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف ائی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لیے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں، مستحکم حکومت کے لیے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے، سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا موجودہ سیٹ اَپ پاکستان کے فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے، مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ آٹھ فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہو گئی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اپنے عوامی نمائندے کا انتخاب بنیادی حق ہے جو کہ عوام سے چھین لیا گیا ہے، میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، مریم نواز اور بے نظیر سیات دان ہیں مگر میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لیے ہمارے دور میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll