اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی۔


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نیب آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین نیب کے معاملہ پر وزیراعظم کا دو ٹوک موقف، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو واضح بتا دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں کروں گا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس 2021ء کا مسودہ
واضح رہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021ء کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے اختیارات میں کمی سمیت مجموعی طور پر نیب قانون کی 11 شقوں میں ترامیم ہوں گی۔ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے ذریعے ٹیکس کیسز، اجتماعی فیصلہ سازی، طریقہ کار کی غلطی نیب دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے، وفاقی و صوبائی کابینہ، کمیٹیوں، کونسلز، کمیشنز اور بورڈ فیصلوں پر نیب اختیار ختم ہوگا، اچھی نیت سے سرکاری امور نمٹانے، براہ راست مالی فائدہ نہ لینے کے کیسز بھی نیب اختیار سے خارج ہوں گے۔
مجوزہ آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت کے ججوں کو ہائیکورٹ کے جج کی مراعات ملیں گی، جب کہ جج احتساب عدالت کو ہٹانے کے لئے صدر و چیف جسٹس کی مشاورت لازمی قرار دینے کی تجویز بھی آرڈیننس کے مسودے میں شامل ہے۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل





