اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر پاکستان کریں گے،اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنےگی۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا وفاقی وزیراطلاعات کے ساتھ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد چیئرمین نیب تعینات کرینگے۔
وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک موجودہ چیئرمین کام کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنےگی، پارلیمانی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی قائم کریں گے، پارلیمانی کمیٹی 6 اپوزیشن اور 6 حکومتی ارکان پر مشتمل ہو گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیب قانون کے معاملے پر اپوزیشن نے ہمارے ساتھ بڑی سیاست کی ،بدقسمتی سے بیوروکریسی کے معاملے پر اپوزیشن آڑے آگئی اور نیب کی ترامیم میں اپنی 34 ترامیم لے آئی۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ کئی اجلاس ہوئے، چیئرمین نیب کےلیے لفظ نان ایکسٹینڈایبل کو تبدیل کیا ہے،فیصلہ ہوا ہے کہ ایسی ترامیم لائی جائیں کہ سب ٹیکس ایشو ایف بی آر دیکھے، پرائیویٹ شخص کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، وزیراعظم سےمشاورت کے لیے اپوزیشن کوئی اور اپوزیشن لیڈر لے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے ہودہ بات ہے کہ چور سے پوچھ کر تقرری کریں، چوروں سے پوچھ کر تھانیدار نہیں لگا سکتے، شہبازشریف میں تھوڑی بہت شرم ہو تو خود ہی اپوزیشن لیڈر سے مستعفی ہوجائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ساتھ نیب قانون میں ترمیم ایکٹ کے ذریعے بھی کررہے ہیں،اپوزیشن سے بھی اس متعلق تجاویز مانگیں گے،نیب گندے کام میں پڑنے کے بجائے اہم اور اصل کام کرے گا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل





