کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے نے تباہی مچادی ، زلزلے کے باعث 24 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3 بجکر 2 منٹ پر آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی تھا ، مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔زلزلے کے جھٹکے پشین، ہرنائی، سبی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور مسلم باغ سمیت صوبے بھر میں محسوس کیے گئے۔ ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ۔
ہلاکتوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ، تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کوئٹہ، ۔ہرنائی اور اس کے گرد و نواح میں نقصانات کی اطلاع کے پیش نظر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کے مطابق شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ زلزلے کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ہرنائی میں تمام امدادی کارروائیاں اور انخلا کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل، مقامی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیموں کو ہائی الرٹ اور موبلائز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل، مقامی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیموں کو ہائی الرٹ اور موبلائز کردیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خون ، ہنگامی امداد، ہیلی کاپٹر اور دیگر تمام اشیا کا بندو بست کرلیا گیا ہے اور تمام محکمے اس سلسلے میں کام کررہے ہیں۔
Blood, Ambulances, emergency assistance, Heli and rest all things are placed.... All departments are Woking on it
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 7, 2021
یاد رہے کہ نومبر2020 میں بھی کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
اس سے قبل سال 2017 میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی مکران میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
- 22 minutes ago

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت، بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
- 2 hours ago

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز
- an hour ago

حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟
- 36 minutes ago

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
- 15 minutes ago

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
- 2 hours ago

ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- 2 hours ago

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- 4 hours ago

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق
- an hour ago

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- 3 hours ago

وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے
- an hour ago