Advertisement
تفریح

شاہ رخ خان کےبیٹے کو 20 سال قید ہوسکتی ہے ، بھارتی میڈیا

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 7th 2021, 2:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ رخ خان کےبیٹے کو 20 سال قید ہوسکتی ہے ، بھارتی میڈیا

ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان کوجرم ثابت ہونے پرممکنہ طور پر 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آریان خان کو جرم ثابت ہونے پر بھارتی قوانین کے مطابق ممکنہ طور پر 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ کنگ خان کے بیٹے کو صرف اس ایک جرم میں سزا ہوئی تو بھی ممکنہ طور پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے سالوں گزارنے پڑ سکتے ہیں ۔

 دوسری جانب اس وقت کنگ خان کے بیٹے آریان کو جیل میں کیسا کھانا ملتا ہے، اس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان اور اس کے دوستوں کو گرفتاری کے بعد این سی بی کے دفتر میں کاغذ کی پلیٹوں میں سبزی کا سالن، پوریاں اور دال چاول دیے گئے جو کہ دفتر کے قریب سے ہی منگوائے گئے تھے۔ 

خیال رہے کہ این سی بی جانب سے آریان  کو گھر سے آنے والا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا۔ آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ 

اگر ان پر یہ سب الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Advertisement
 ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی

 ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی

  • 2 گھنٹے قبل
افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے  باقی میچوں سے باہر

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر

  • 18 منٹ قبل
وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں مزید2  پولیو   کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی

  • 34 منٹ قبل
مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

  • ایک گھنٹہ قبل
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟

  • 2 گھنٹے قبل
میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ،  سامعہ حجاب

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب

  • ایک گھنٹہ قبل
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

  • 2 گھنٹے قبل
تجارتی کشیدگی کے سائے میں بھارت اور امریکا کے مذاکرات کل دہلی میں ہوں گے

تجارتی کشیدگی کے سائے میں بھارت اور امریکا کے مذاکرات کل دہلی میں ہوں گے

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟

حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟

  • 3 گھنٹے قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری

ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری

  • 22 منٹ قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement