ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے
ربیع الاول 1443ھ کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد کیے جائیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق ربیع الاول 1443ھ کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد وزارت مذہبی امور میں منعقدہ اسلام آباد زون کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے۔ اس طرح عید میلادالنبیؑ 12 ربیع الاول 19 اکتوبرکو ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اکتوبر2021 کو ملک کے بعض علاقوں میں موسم جزوی طورپر یا مکمل طورابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
یا درہےکہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل





