صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خوفناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پررنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں ہونیوالے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے ، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاک ہنگامی صورتحال کا تقاضا ہے کہ وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے ، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے تاکہ زندگیاں بچ سکیں ۔
شہبازشریف نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے، ہنگامی امداد کے ادارے بھرپور طورپر متحرک ہوں اور اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانے، محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور شیلٹر وخوراک کی فراہمی پر دی جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سے قبل بھی قوم زلزلے کی قیامت خیزی اور اس کے شدید نقصانات دیکھ چکی ہے، اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے ۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یک جہتی کا اظہار کرے اور امدادی کارروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پارٹی رہنمااور کارکنان امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں ، اداروں کے ساتھ مل کر معاونت کریں ۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے متاثرین زلزلہ کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری پر کام شروع کرے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں رات گئے 5.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ، زلزلے کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago





