وزیراعظم ،صدر مملکت کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پردکھ کا اظہار
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق زلزلے سے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں متاثرین کے نقصانات کے بروقت ازالے کے لیے فوری تخمینہ لگانے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردری بھی کیا۔
میں نے ہرنائی بلوچستان کےزلزلہ متاثرین کی ہنگامی امداد کیساتھ انہیں آفت کےاثرات سےنجات دلوانےاور انکےنقصانات کےبروقت ازالےکیلئےفوری تخمینہ لگانےکےاحکامات صادرکردیے ہیں۔میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں آفت کی زد میں آکراپنے پیاروں سےمحروم ہوجانےوالےخاندانوں کیساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 7, 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے۔اللہ تعالیٰ زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں رات گئے 5.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ، زلزلے کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی تھا ، مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ زلزلے کے جھٹکے پشین، ہرنائی، سبی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور مسلم باغ سمیت صوبے بھر میں محسوس کیے گئے۔ ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ۔
پاک فوج کے جوان امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کیلئے زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی میں پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ آبادی کیلئے ضروری غذائی اشیا اور خیمے بھیج دئیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے ڈاکٹر او ر طبی عملہ ضروری ادویات کی فراہمی میں سول انتظامیہ کی مدد کررہا ہے۔ فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے9 شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فرنٹیر کور بلوچستان کے انسپکٹر جنرل بھی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ہرنائی پہنچ گئے ہیں۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، امدادی کاموں کو تیز کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے راولپنڈی سے روانہ ہورہی ہے۔

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 14 hours ago
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 10 hours ago

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 14 hours ago

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 15 hours ago

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 13 hours ago

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 16 hours ago

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 13 hours ago

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 14 hours ago

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 12 hours ago
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 12 hours ago

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 13 hours ago