سب سے پہلے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں، پھر اکاؤنٹ کے آپشن پر جاکر پرائیویسی میں جائیں۔ پرائیویسی کے آپشن میں گروپس کے آپشن میں جا کر سیٹنگ کو ’ہر کوئی‘‘ یعنی (ایوری ون) سے ’’میرے رابطے‘‘ (مائی کنٹیکٹ) میں تبدیل کر دیں۔


لندن : سوشل میڈیا کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروس کچھ روز قبل متاثر ہونے کے باعث گزشتہ رات پرائیویسی سیٹنگز ’’ڈیفالٹ‘‘ ہوگئی۔
صارفین پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپنی مرضی کے مطابق بحال کر سکتے ہیں تاہم گروپس کی سیٹنگز بحال کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار کو اختیار کریں۔ ڈیفالٹ سیٹنگ ہونے سے پرائیویسی سیٹنگز میں ’’ہر کوئی‘‘ یعنی (ایوری ون) کا آپشن آ جاتا ہے۔ اس لیے دھوکے باز لوگوں سے بچنے کے لیے گروپس کی سیٹنگز دوبارہ اپنی مرضی کے مطابق کرنی پڑتی ہے۔
ڈیفالٹ سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے لیے طریقہ کار
سب سے پہلے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں، پھر اکاؤنٹ کے آپشن پر جاکر پرائیویسی میں جائیں۔ پرائیویسی کے آپشن میں گروپس کے آپشن میں جا کر سیٹنگ کو ’ہر کوئی‘‘ یعنی (ایوری ون) سے ’’میرے رابطے‘‘ (مائی کنٹیکٹ) میں تبدیل کر دیں۔
واضح رہے کہ 4اکتوبر کی رات اچانک پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تکنیکی خرابی کے باعث سوشل میڈیا ایپلیکیشنز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروسز بند ہوگئی تھیں۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیس بک کی سروسز میں عالمی سطح پر فنی خرابی آئی، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز بھی عالمی سطح پر متاثر ہوئیں، پی ٹی اے فیس بک اور دیگر ایپس انتظامیہ سے رابطے میں ہے، سروسز بحال ہوتے ہی صارفین کو آگاہ کردیا جائے گا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر معمول کے مطابق ٹھیک چل رہی تھی۔
اس سے قبل پاکستان سمیت کئی ممالک میں 19 مارچ 2021ء کو بھی واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر تقریباً ایک گھنٹہ بند رہے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل





