جی این این سوشل

دنیا

دنیا کی مہنگی ترین بریانی

دبئی:دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کی مہنگی ترین بریانی
دنیا کی مہنگی ترین بریانی

بریانی تقریبا ہر شخص کی پسند ہے اور بازار میں مختلف اقسام کی بریانی دستیاب ہے جس میں حیدرآبادی بریانی ، بمبئی بریانی ، سندھی بریانی ، لکھنؤ بریانی ، کلکتہ بریانی ، کچے گوشت کی بریانی ، فش بریانی ، شوارما بریانی ، کشمیری بریانی ، اور دم پختت بریانی  سمیت  دیگر شامل ہیں۔

تاہم اب دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف ایس) کی سالانہ تقریب کے موقع پر یہ بریانی مہمانوں کو پیش کی گئی اور بریانی کی ایک پلیٹ کی قیمت43 ہزار 233 روپے رکھی گئی ہے۔اور اسے "رائل گولڈ بریانی "کانام دیا گیاہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bombay Borough | Dubai (@bombayborough_uae)

بریانی کی تیاری میں23 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے اور اس پلیٹ کا وزن 3کلو ہے، یہ بریانی سونے کی ایک بڑی سی پلیٹ میں پیش کی جاتی ہے۔جس میں 3مختلف قسم کے چاولوں کو استعمال کیا گیا ہے جس میں بریانی رائس، قیمہ رائس اور وائٹ اور سیفرون رائس  شامل ہیں جس میں آلو، ابلے انڈے، پودینہ، بھنے ہوئے کاجو، انار دانے اور فرائیڈ پیاز کی گارنش بھی  کی جاتی ہے۔اس پر  گرلڈ گوشت کے کشمیری دنبے کے سیخ کباب، دلی دنبے کے چانپ، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ رکھا جا تاہے۔

بریانی کے ساتھ  رائتہ، سلاد، نہاری کا سالن، جودھ پوری سالن، بادام سمیت دیگر اقسام کی چٹنیاں اور انار کا رائتہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی۔

اتوار کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے، میزبان شہر لاہور ایک متحرک اقتصادی و ثقافتی مرکز اور بہترین کاروباری ماحول کی وجہ سے بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان دیرپا روابط کے قیام کے مثالی پس منظر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں ،نئے آئیڈیاز اور ایکشن پلان کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll