جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کی بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی مذمت 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی مذمت 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے  بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی مذمت کردی ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی اور  سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے ،  بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار  نے کہا ہےکہ  بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،  پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عاصم افتخار   کا مزید کہنا تھا کہ  2019 میں بالاکوٹ بھارتی  غلط فہمی کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے  بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاکستان فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کا ثبوت ہے۔

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر   نے  پاک فوج کے جوانوں اور  شہداء  کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll