دنیا
جانسن اینڈجانسن کی " سنگل شاٹ " کورونا ویکسین محفوظ اورموثر قرار
واشنگٹن : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جانسن اینڈ جانسن کی (سنگل شاٹ ) ایک خوراک والی کوویڈ 19 ویکسین کومحفوظ اور بیماری کی روک تھام کے لیے مؤثر قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ایک دستاویز میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ایف ڈی اے 26 فروری کو ویکسین کو استعمال کرنے کی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔ جانسن اینڈ جانسن نے جنوری کے آخر میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے تھے، جس کے مطابق یہ ویکسین معتدل اور شدید بیماری کو روکنے میں 66 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔ تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے خلاف اس کی افادیت 85 فیصد تھی۔ امریکا میں یہ ویکسین معتدل اور شدید بیماری کے خلاف 72 فیصد، لاطینی امریکا میں 66 فیصد اور جنوبی افریقہ میں 57 فیصد مؤثر رہی۔کمپنی نے ایف ڈی اے کو ڈیٹا جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویکسین بغیر علامات والے کیسز کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر ہے۔
جانسن اور جانسن کی ویکسین فائزر اور موڈرنہ کی ویکسینز کا مؤثر متبادل ہے ، اور اس کو ڈیپ فریزر کی بجائے فریج میں محفوظ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق یہ ویکسین بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ویکسی نیشن کے دوہفتوں بعد نمایاں حد تک کم کردیتی ہے۔
اس سے قبل جانسن اینڈ جانسن نے ویکسین کی افادیت کی شرح کے علاوہ کلینیکل ٹرائل کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔مستقبل میں ویکسین کی منظوری مل سکتی ہے مگر اس سے پہلے ہی اس کی کافی زیادہ پروڈکشن کو مختلف ممالک اپنے لیے مختص کراچکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے آخر تک مجموعی طور پر 20 ملین خوراکیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، امریکا نے اس کی 10 کروڑ ، برطانوی حکومت نے 3 کروڑ جبکہ یورپی یونین نے 200 ملین اور کینیڈا نے 38 ملین خوراکوں کا آرڈر دیا ہے ۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
دنیا
دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم برداشت ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 2005 میں منایا گیا۔
بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا