لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ بہت سے ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض اتحادی ن لیگ میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدہ میں وزیر داخلہ شامل نہیں ، کبھی کہتے ہیں کہ کالعدم جماعت بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں، اس کے بعدحکومتی وزراء اپنے بیان سےپیچھے ہٹ جاتےہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کے حوالے سے بہت سے لو گ کنفیوژن کا شکار ہیں ، مریم نواز کا مؤقف جارحانہ ہے، ہمیں 2018کے الیکشن میں پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، میاں شہبازشریف کی نظر میں مفاہتی طریقہ بہتر ہے، اب بات چیت سے نہیں عوام کے پاس فیصلہ چلا گیا ہے۔
ترجمان مریم نواز نے پروگرام میں کہا کہ ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، اب حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی ، ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، 6اکتوبر کےبعد کی صورتحال سے حالات بدل چکی ہے، میاں نوازشریف کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، ہم جوڑ توڑ کرکےحکومت میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کے ناراض اتحادی مسلم لیگ ن میں شمولیت کےلئے تیار ہیں ۔
محمدزبیر کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود لوگوں میں قابلیت نہیں ، وزیراعظم عمران خان میں تو کسی قسم کی قابلیت نہیں،
کہتےہیں ہم نے مصنوعی طور پر مہنگائی کنٹرول کی تھی، حکومت کو چاہئےمصنوعی طور پر ہی مہنگائی کنڑول کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نیب آرڈیننس سے کوئی فائدہ نہیں لیں گے، جو حکومت میں لوگ ہیں یہ نیب آرڈیننس کا ضرور فائدہ لیں گے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- چند سیکنڈ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل





