جی این این سوشل

کھیل

وزیراعظم عمران خان سے غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے غیر ملکی کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈویڈ گاور نے ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم عمران خان سے غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات میں کرکٹ کے فروغ ، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہرعلاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں، کھیل کے میدان بننے سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے۔

 

 

کھیل

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

شان مسعود کپتان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،سعود شکیل پلئینگ الیون میں شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کا اسٹائل معلوم ہے انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے، انگلینڈ کیخلاف آخری سیریز میں جیت کے بہت قریب تھے۔

شان مسعود نے کہا کہ بین اسٹوکس دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر میں شمارہوتا ہے، انگلینڈ کی اسٹرینتھ ایک کھلاڑی سے کم نہیں ہوگی، ناتجربہ کار کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ہیں۔ اسپنرز کی سلیکشن میں مستقل مزاجی دکھانا ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی انجری کے سبب روٹیشن کرنا پڑتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اہم بیان دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دارالحکومت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں جبکہ صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں، ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کے دستوں اور فورسز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ ان کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی جس کیلیے سکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج کا آج تیسرا روز، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے بند، موبائل فون سروز معطل

مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے احتجاج کا آج تیسرا روز، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے  بند، موبائل فون سروز معطل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا آج تیسرا روز ہے، مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں، احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں جبکہ میٹرو بس سروس اور موبائل فون سروس معطل ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں۔

مظاہرین کو اقتدار شہر سے نکالنے کے لیے انتظامیہ کا رات بھر آپریشن جاری رہا جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے رات گئے جناح ایونیو کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔

احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں، جڑواں شہروں کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، مری روڈ تین دن سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

مری روڈ کی طرف آنی والی گلیوں اورراستوں پر کنٹینرز موجود ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ تعینات اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہے، اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔ موبائل فون سروس کے حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ کچھ دیر میں موبائل فون سروس باضابطہ طور پر بحال کر دی جائے گی۔

اسلام آباد کی حدود میں ایکسپریس وے،کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مری روڈ اور ائیرپورٹ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں تاہم ریڈ زون جانے اور آنے والے تمام راستے بند ہیں ۔

اسلام آباد سے لاہور جانے کے لیے موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھلی ہے، ایم ون پر کھودی گئی خندقوں کو بھر دیا گیا 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll