جی این این سوشل

کھیل

بٹلر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی پہلی سنچری داغ دی

شارجہ: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی پہلی سنچری داغ دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بٹلر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی پہلی سنچری داغ دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر  جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف آج کھیلے گئے میچ میں سینچر مکمل کی۔

جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف دھویں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پہلی سینچری مکمل کی۔

جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان مورگن نے بھی سری لنکا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز بنائے۔،جیسن روئے نے13 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان صرف 6 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 163رنز سکور کیے تھے جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیرہوگئی ہے اور یہ میچ انگلینڈ نے 26 رنز سے جیت لیا ہے۔

 

 

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز  کی کامیاب  کارروائی  ،  6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے.

فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت دہشتگردوں کے خلاف اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمداللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں جو مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت  پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے:  عرفان صدیقی

 اسللام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے جے شنکر اپنے ملک کی نما ئندگی کریں گے۔

وفاق نے کل ایک نوٹیفیکیشن کےتحت بین القوامی نشست کے محفوظ انعقاد کے لئے 5اکتوبر اور17اکتوبر کے درمیان پاک فوج کی تعیناتی کردی ہے۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll