ٹیم میں ہر کھلاڑی کو معلوم ہے کہ اس کو ٹیم میں کیا کردارادا کرنا ہے، بابراعظم کی اتنی بُری پرفارمنس نہیں جتنی لوگ باتیں کرتے ہیں،سلمان آغا


لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کپتان سلمان علی آغا، ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور سیلیکٹر عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور شاداب خان شامل ہیں۔
خواجہ محمد نافع،محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، عثمان خان، عثمان طارق اور شاہین شاہ آفریدی بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
اس موقع پرڈائریکٹر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کمبی نیشن کو ذہن میں رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی گئی ہے، بابراعظم کا ٹیم میں اہم کردار ہے، حارث رؤف کافی عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ فتح کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، پچھلے تین ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، ورلڈکپ ہمیشہ چیلنجنگ ایونٹ ہوتا ہے، ریلکس نہیں ہو سکتے، ورلڈکپ کیلئے پرجوش اور تیار ہیں، سری لنکا کی کنڈیشنز میں ہائی سکورنگ میچز نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کے کھیل کا طریقہ مختلف ہے، ہر کھلاڑی کو معلوم ہے کہ اس کو ٹیم میں کیا کردارادا کرنا ہے، بابراعظم کی اتنی بُری پرفارمنس نہیں جتنی لوگ باتیں کرتے ہیں، بگ بیش لیگ میں بابراعظم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، آسٹریلیا میں کنڈیشنڈ بہت مختلف ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز ہوگا آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 19 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل






