شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں پاکستان اپنا چوتھا میچ نمبیا کے خلاف کھیلے گا ۔


تفصیلات کے مطابق میچ شام سات بجے شارجہ میں کھیلاجائے گا ۔ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ٹریننگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کامیابی کی صورت میں گروپ 2 سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی ۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز انگلینڈ ٓ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرا دیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- 4 گھنٹے قبل

باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سیکیورٹی ذرائع
- 7 منٹ قبل

پاک بھارت کشیدگی: فضائی حدود کی بندش سے ملک کو کتنا نقصان ہوا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
- 16 منٹ قبل

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے مناواں میں بھارتی ڈرون مار گرایا
- 2 گھنٹے قبل

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع
- 2 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا پروٹیکٹڈ کیٹیگری یونٹس کے دائرہ کار میں توسیع پر غور
- 2 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، قومی اسمبلی کے تین اہم عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ: پاکستان کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی سامان مزید کی 2 پروازیں روانہ
- ایک منٹ قبل