ابوظہبی: ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش 84رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جارہے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بنگلہ دیشی اوپنرز محمد نعیم اور لٹن داس نے ٹیم کو 22 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر کگیسو ربادا نے نعیم کے ساتھ ساتھ نئے بلے باز سومیا سرکار کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔
کپتان محموداللہ بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے اور اینرچ نوکیا نے انہیں آؤٹ کردیا جبکہ ڈیوین پریٹوریس نے عفیف حسین کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع فراہم نہ کیا۔
لٹن داس نے مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا لیکن 24 رنز بنانے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور تبریز شمسی نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد 11 رنز بنانے والے شمیم حسین کی اننگز کا بھی اختتام کردیا۔
تسکین بھی تین رنز سے زیادہ نہ بنا سکے اور رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹنے والے آٹھویں بلے باز بن گئے۔
ابھی84 تک پہنچا تو اننگز کے 19ویں اوور میں اینرچ نوکیا نے لگاتار دو گیندوں پر 27 رنز بنانے والے مہدی حسن اور نُسم احمد کو چلتا کر کے بنگلہ دیشی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور نوکیا نے تین، تین جبکہ تبریز شمسی نے ایک وکٹ لی۔

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی،شہریوں کو انخلا کا حکم
- 2 hours ago

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 2 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 13 hours ago

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 12 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 12 hours ago

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- an hour ago

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- an hour ago

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 12 hours ago

اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب،نیتن یاہوکاآپریشن سیندور کے دوران بھارت کی مدد کا اعتراف
- an hour ago

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- an hour ago

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 14 hours ago