جی این این سوشل

تجارت

وزیراعظم کا سمندرپار پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدام 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے سہولت کارافسران کے تقرر اور خصوصی سیکشن و ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا سمندرپار پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدام 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اور بڑا اقدام کیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان  نے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دیاہے۔ وزیراعظم  عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 39وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت کار افسر مقرر کیے جائیں جبکہ  وزیراعظم نے13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ 

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سہولت کار افسران گریڈ 19سے کم کے نہیں ہوں گے اور وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کر یں گی ۔

علاوہ ازیں مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مخصوص سیکشن اور ڈیسک کے قیام کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیاجائے اور وفاقی ادارے سہولت کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیے وزارت خارجہ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اوراطلاعات کو معلومات فراہم کریں، اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو دفاتر میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنز 21 روز میں کارروائی مکمل کر کےرپورٹ دیں،اس اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خدمات کی فراہمی اور دیگرامور سے متعلق آگاہی میں معاونت میسر ہو گی ۔ وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی اوراطلاعات و نشریات اپنے طور پر بھی سہولت کی آگاہی دیں گی۔

پاکستان

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان  دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے، پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، علی امتیاز وڑائچ، رانا شہباز احمد اور شبیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر  اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہا ہے، وزیراعلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا کر ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کی برطرفی کا حکم دے کر درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کہ گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll