دبئی : محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارا جذبہ بھی فوج جیسا ہی ہوتا ہے ، ہر وقت جان دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔


محمد رضوان نے بنگلہ دیش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے، ہمارا جذبہ بھی فوج جیسا ہی ہوتا ہے ، ہر وقت جان دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں، میں پاکستان کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم ہوٹل سے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگئی، بابراعظم اور شعیب ملک چند روز بعد ٹیم کو ڈھاکہ میں جوائن کریں گے ، قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کرے گی ، قومی کھلاڑیوں کی فیملیز بنگلہ دیش سفر نہیں کر رہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگ میں4 چھکے اور تین چوکے لگائے۔ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو فلو اور بخار کی شکایات تھیں تاہم قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے میچ سے چند گھنٹے قبل انہیں کھیل کے لیے فٹ قرار دیا تھا۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آئی تھی۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- an hour ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 7 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 7 hours ago









