Advertisement

2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا

 دونوں ٹیمیں مئی 2027 میں پانچ ون ڈے بین الاقوامی میچ کھیلیں گی، سیریز کو عالمی کپ 2027 کی تیاری کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 23rd 2026, 6:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2027 میں پانچ ون ڈے بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کے شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اعلان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 15 مئی سے 26 مئی 2027 تک جاری رہے گی، جبکہ مقابلے انگلینڈ کے مختلف شہروں ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں ہوگا، دوسرا مقابلہ 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کے سلسلے میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اس دوران کھلاڑیوں کو اپنی حکمت عملی آزمانے، بہترین کمبی نیشن ترتیب دینے اور بڑے عالمی ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کا موقع ملے گا۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اس سیریز پر مرکوز ہیں، کیونکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے ہمیشہ دلچسپ اور سنسنی خیز تصور کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement