حافظ آباد : حافظ آباد میں بھاگٹانوالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے۔


جی این این کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلط سائیڈ سے آنیوالی اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کار سے ٹکراگئی ۔
حادثے کے نتیجے میں بچہ اور ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
ریسکیو کے مطابق پنڈی بھٹیاں کا رہائشی محمد اقبال اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر سلانوالی سے پنڈی بھٹیاں براستہ لاہور روڈ آ رہا تھا کہ افسوس ناک حادثے کا شکار ہوگیا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد اقبال اور جمیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ جبکہ پروین بی بی،نوراں بی بی سمیت چار خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 20 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل







