جی این این سوشل

دنیا

کورونا : حرمین شریفین میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری

ریاض: عالمی وبا  کورونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا مریض سعودی عرب میں رپور ٹ ہونے کے بعد حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا : حرمین شریفین میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عرب میڈیا کے مطابق  ڈاکٹر السدیس نے انتظامیہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرائیں تا کہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔

ڈاکٹر السدیس نے مزید کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے اورکورونا وائرس و اس کی نئی شکلوں کو پھیلانے سے روکنے کےلیے انتظامات کو مزید بہترکیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں  کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق  بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا ۔  عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔ 

سعودی عرب کی وزارت نے اس ضمن میں گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ متاثرہ سعودی شہری نے جن افراد سے بھی ملاقات کی ہے ان سب کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے ۔

 

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ان دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری اصطلاحات میں اور پمارے نظام میں  ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہے ، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئی سم کے اجرا پر کسی بھی شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مرد حضرات کے نام پر نکالی جانے واکی سمز خواتین استعمال کرتیں ہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔ 

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll