Advertisement
پاکستان

ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا،اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے:بلاول بھٹو

لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا، اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 13th 2021, 12:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا،اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے:بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے 180 سے زائد افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اتنا ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، پنجاب کے اس دل شہرِ لاہور کو ہم نے جیتنا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا، رہائشی اسکیموں کے ذریعے گھر دئیے، وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے کہ جو پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے۔

دورانِ ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہمارا مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے سیاست کرتی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پہنچوں گا تو سیاسی حریفوں کو پتہ لگ جائے گا کہ سیاست تو پاکستان پیپلزپارٹی کرتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گِل و دیگر موجود تھے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 13 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 16 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 21 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 15 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement