Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم نے خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام ٓباد: سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت مکمل ہوگیا جبکہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں اور ٹی وی کے ذریعے گنتی کا عمل دیکھ رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 4 2021، 9:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹی وی پر ہی نتائج کا انتظار کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں کم ووٹ ڈالنے جانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔جس پر وزیراعظم نےخیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخواہ کے متعدد ارکان اسمبلی نے ووٹ دیتے وقت بیلٹ پیپر ضائع کردیئے جبکہ غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11 ارکان شامل ہیں۔

 

یادرہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement