جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

کراچی :عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا گیارہ سو روپے سستا ہوکر ایک لاکھ چھ ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔ تین روز میں ایک تولہ اکیس سو پچاس روپے اور دس گرام سونا اٹھارہ سو تینتالیس روپے سستا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کارؤں کی جانب سے سونے کے سودوں میں فروخت کا رجحان جاری ہے۔ آج عالمی مارکیٹ میں سونا سات ڈالر کمی سے سترہ سو تئیس ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا گیارہ سو روپے سستاہوکر ایک لاکھ چھ ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا اور دس گرام سونا نو سو تینتالیس روپے کمی کے بعد نوے ہزار نو سو چونسٹھ روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوگیا انٹر بینک میں ڈالر 1 سال کی کم ترین سطح (157.47 روپے) پر آگیا ہے۔

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی  دلکش  تصاویر سوشل میڈیا  پر وائرل

لاہورمیں مشتعل ہجوم سے خاتون کوبچانے والی پولیس افسراے ایس پی شہربانونقوی اپنے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہربانو کی  شادی کی ویڈِیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ۔ 

واضح رہے کہ خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی بزنس مین سے ہوئی ہے۔ شہربانو نقوی نےعربی خطاطی والا لباس پہنےخاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll