کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6وکٹوں سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6وکٹوں سے ہرادیا، کراچی کنگز نے 189 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔کراچی کنگز کے محمد نبی نے 67 رنز، بابر اعظم نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عمران اور محمد عرفان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
کراچی کنگز نے وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیل کرسچن، محمد الیاس، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل تھے۔
پشاور زلمی کیجانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں، کپتان وہاب ریاض کمر میں تکلیف کے باعث، ان کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام کیڈمور کوہلر، حیدر علی، روی بوپارا، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، محمد عرفان اور محمد عمران شامل تھے۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- an hour ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago




