خانیوال:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 میں پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس پر حملے اور گھر میں داخل ہونے کے الزامات پر عطا تارڑ سمیت کئی ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق پولیس کو واقعے سے متعلق جمع کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما عطا تارڑ، چودھری وحید، عبدالغفار ڈوگر، سعد و دیگر ملزمان نے دروازہ توڑ کر اسلحے سمیت گھر پر دھاوا بولا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
ن لیگ کے حملہ آوروں نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کا گھسیٹا، پاکستان پیپلزپارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے اور جیالوں کو الیکشن آفس بند نہ کرنے کی صورت میں گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر میں درخواست کی گئی ہےکہ پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی امیدوار سید میر واثق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حلقہ پی پی 206 خانیوال میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کی رہائش گاہ پر خواتین کا رش دیکھ کر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کئی کارکنوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے تھے۔
اس دوران ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی شروع ہونے والی تھی کہ پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو روک لیاجس پر ن لیگ کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی امیدوار غریب خواتین کو اپنی رہائش گاہ پر بلا کر فی کس2 ہزار روپے بانٹ کر ووٹ خرید رہے ہیں۔
دوسری جانب پی پی امیدوار میر واثق نے پولیس کو بتایا کہ گھرپرکارنر میٹنگ چل رہی تھی کہ لیگی رہنما اور کارکنوں نے حملہ کردیا۔
میر واثق کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بعد ازاں پی پی امیدوار کی درخواست پر تھانہ سٹی میں لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 50 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 21 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل







