جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، اعظم نذیر تارڑ

صوبوں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے، وفاقی وزیر قانون

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے وزیراعظم دن رات کوشاں ہیں، حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

حکومت نے میثاق معیشت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو پیشکش کی ہے ،اپنی سیاست کو نقصان پہنچا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ،پنجاب میں مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور محمد حنیف عباسی کے ہمراہ یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہ قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی میں ملک کو بحران سے نکالیں گے،

حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے، پرائس کنٹرول نظام کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنےکےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے، وزیر اعظم

حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑیں گے، شہباز شریف

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے،حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑیں گے،متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے اور این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر جوائنٹ سروے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ این ڈی ایم اے کو قدرتی آفات کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ آئندہ تعاون مزید بڑھائے ۔

وزیر اعظم نے  حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے، امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے، مشترکہ سروے مکمل کرکے امداد صرف اور صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے، حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں کےانتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام

ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ: الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

محمد فرید آفریدی نے مزید کہا کہ ایپلیٹ ٹریبونل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو معزز ججز جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس نزیر احمد لانگو پر مشتمل ہے،ان ٹریبونل کے پاس 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور یہ ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

اسی طرح امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی اور 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔ شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll