بی سروجہ دیوی کی شاندار فلمی خدمات کی بدولت بھارتی حکومت نے انہیں 1969 میں پدم شری اور 1992 میں پدم بھوشن کے ایوارڈ سے نوازا۔


بنگلورو: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بی سروجہ دیوی 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ سینما کی ممتاز اداکارہ بی سروجہ دیوی بنگلورو کے علاقے ملیشورم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
انہوں نے 1950 کی دہائی کے وسط میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی تامل، تیلگو، کنڑا اور ہندی زبانوں کی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
ان کا فلمی سفر 1955 میں کنڑا فلم مہا کاوی کالیداسا سے شروع ہوا، جبکہ 1955 سے 1984 کے دوران وہ مسلسل 160 سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔
اس کے علاوہ وہ تامل سپر اسٹارز ایم جی رام چندرن، شیواجی گنیشن اور این ٹی راما راؤ کے ساتھ متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
بی سروجہ دیوی کی شاندار فلمی خدمات کی بدولت بھارتی حکومت نے انہیں 1969 میں پدم شری اور 1992 میں پدم بھوشن کے ایوارڈ سے نوازا۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ہندی و تامل سنیما کے اسٹارز نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 7 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 12 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 12 hours ago




