عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے دوران عمر سرفراز چیمہ کو قصوروار پایا گیا ہے، لہٰذا عدالت ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرے۔


انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) لاہور نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے دائر دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف درج مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
دوسری جانب، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے دوران عمر سرفراز چیمہ کو قصوروار پایا گیا ہے، لہٰذا عدالت ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرے۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کے خلاف تھانہ ریس کورس اور تھانہ مغلپورہ میں مقدمات درج ہیں، جو کہ 9 مئی 2023 کے ملک گیر پرتشدد احتجاج کے سلسلے میں قائم کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہوا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران فوجی، سرکاری اور نجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جن میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
لاہور میں جناح ہاؤس پر دھاوا بولا گیا جبکہ راولپنڈی میں فوجی افسر کے گھر کا داخلی دروازہ توڑ دیا گیا۔ ان واقعات کے بعد ملک بھر سے 1900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں عمران خان، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 منٹ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 26 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل


