جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت جا ری

 الیکشن کمیشن نے شکایت کے اندراج کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی عمارت میں ایک سیل قائم کردیاہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن نتائج کےخلاف 88 امیدواروں نے درخواستیں دائر کی تھیں ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی درخواست کے خلاف انتقامی کا رروائی نہیں کی جائے گی ۔ 

 الیکشن کمیشن نے شکایت کے اندراج کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی عمارت میں ایک سیل قائم کردیاہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی ایس ایل سیزن 9، کنگز نے زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سپر لیگ سیزن 9،کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں  کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔شعیب ملک نے صفر  پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ  ٹام کوہلر کیڈمور  2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے موقع پر پشاور کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، زلمی کو کوئٹہ نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز کو ملتان سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن میں کوئی انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، شیر افضل مروت

جب سپریم کورٹ سے انصاف نہیں ملا تو نچلی عدالتوں سے انصاف کس طرح مل سکتا ہے، رہنما پی ٹی آئی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کے کیسز کی سماعت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا چھین لیا، ماتحت عدالتوں نے انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں جب سپریم کورٹ سے انصاف نہیں ملا تو نچلی عدالتوں سے انصاف کس طرح مل سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی امیدوار نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا، این اے 11میں امیر مقام کے مقابلے میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں کچھ گزارشات پیش کی ہیں، این اے 11میں امیر مقام کے مقابلے میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا۔ تمام امیدواروں نے بیان حلفی کے ساتھ فارم 45 پیش کیے، ن لیگ کے کسی امیدوار نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فارم 45 چھوڑے الیکشن کمیشن اپنے فارم 45 دیکھ لے، ہمیں الیکشن کمیشن میں کوئی انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، اتنے دن ہوگئے فارم 47 نہیں منگوا رہے، فارم 47 وہی درست ہیں جو ہم نے پیش کئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll