بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
یہ کرپٹو مارکیٹ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ مالیاتی ماہرین کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے پیر کے روز نئی تاریخ رقم کر دی، جب اس کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 571.19 امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ کرپٹو مارکیٹ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ مالیاتی ماہرین کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق بٹ کوائن نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 لاکھ 22 ہزار 571.19 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھوا ہے، جس کے بعد اس میں معمولی کمی ہوئی اور یہ آخری بار 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 21 ہزار 952.61 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان میں کرپٹو کرنسی کی صنعت کے لیے ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق کئی بلز پر بحث کی جائے گی، وہی فریم ورک جس کا مطالبہ صنعت طویل عرصے سے کر رہی ہے۔
خیال رہےکہ یہ مطالبات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، جنہوں نے خود کو ”کرپٹو صدر“ قرار دیا ہے اور پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کو اس صنعت کے حق میں تبدیل کریں۔
واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک ڈی سنٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی نظام ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اسے نظام میں شامل کوئی بھی صارف مائن کر سکتا ہے، حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے تاہم مارکیٹ میں بٹ کوئن کی تعداد محدود ہے اور زیادہ تر بٹ کوئنز پہلے ہی "مائن” کئے جا چکے ہیں۔
بٹ کوائن کو 2009 میں متعارف کروایا گیا اور اس وقت اس کی قیمت 0.09 ڈالر تھی۔2011 میں اس کی قیمت 26.90 ڈالر تک پہنچ گئی اور 2014 کے آغاز میں اس کی قیمت 1238 ڈالر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے کمی آئی اور 2014 کے اختتام تک یہ 315.21 ڈالر تک گر گئی۔

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 4 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 21 منٹ قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 23 منٹ قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 16 منٹ قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 19 منٹ قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 3 گھنٹے قبل